ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود یونین کونسل باغ کے جنگلات سے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے گزشتہ رات چار ملزمان کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ رنگے ہاتھوں دنداسہ اسملنگ کرتے ہوتے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا جنکا تعلق بٹگرام الائی سے ہے باغ کی عوام نے حکومت KPK سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کے ساتھ ملوث محکمہ جنگلات کے افسران اور افراد کو کیفرے کردار تک پہنچایا جائے اور ہمارے جنگلات کی دنداسہ اور لکڑ اسملنگ کو فی الفور روکا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو چند سالوں میں جنگل ختم ہو جائے گا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ جیل میں قرآن کی بے حرمتی کیس تیرہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی چار مطالبات پیش کر دیے گئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا علان اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل نواں شہر جوگن کا رہائشی عمران نامی شخص نے قرآن مجید کی […]