فنڈز اور ادویات ختم بڑے ہسپتالوں میں مفت علاج کا سلسلہ بند۔

تمام تدریسی ہسپتالوں کے بینک اکاؤنٹ خالی فنڈ ز نہ ہونے پر ادویات خریداری منقطع۔
رواں مالی سال صرف تنخواہوں کیلئے فنڈ ز کا اجراء 4 ارب عدم ادائیگی پر صحت کارڈ پر علاج بھی بند ہونے کا امکان۔
ہسپتالوں میں ادویات اور آلات نہ ہونے پر سرجنوں نے آپریشن بند کر دیئے شعبہ حادثات میں مفت ٹیسٹ بھی بند۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) بڑے ہسپتالوں میں فنڈز کی قلت کی وجہ سے مفت ادویات اور ٹیسٹوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے جبکہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشنوں کا سلسلہ بھی رک گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر تدریسی ہسپتالوں میں بھی ادویات ختم اور فنڈز کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں، مردان میڈیکل کمپلیکس با چا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی برنز اینڈ ٹراما سنٹر حیات آباد کو رواں مالی سال کوئی فنڈ ز جاری نہیں کئے گئے۔بلکہ اب تک زیادہ زورا اس بات پر دیا جا رہا ہے کہ ایم ٹی آئیز کے سالانہ فنڈ ز میں کٹوتی کیسے کی جائے ایم ٹی آئیز کے حکام کے مطابق سرکاری اجلاسوں میں انہیں کہا جاتا ہے کہ فنڈ ز نہیں ہیں اور آپ اپنے اخراجات کم کریں لیڈی ریڈنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جیسے بڑے ہسپتال اس ماہ اپنے ملازمین کو تنخواہ نہ دے سکے دوسری جانب تمام بڑے ہسپتال دیوالیہ ہو چکے ہیں کیونکہ لوکل پر چیز سے انہیں ادویات خریدنے کا کہا گیا تھا جس سے متعدد ہسپتال نجی فارمیسیوں کے کروڑوں روپے کے مقروض ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!