بلال ٹاؤن کے دوکانداروں نے لوٹ مارکی انتہاء کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بلال ٹاؤن کے دوکانداروں نے لوٹ مارکی انتہاء کردی۔ مقامی لوگوں کا ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ۔ اس ضمن میں بلال ٹاؤن کے رہائشیوؤں نے بتایا کہ بلال ٹاؤن میں موجود تمام دوکانداروں نے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔ تمام اشیاء کے ریٹ سرکاری نرخ نامے سے زائد وصول کئے جا رہے ہیں۔ بلال ٹاؤن کے دوکاندار لوٹ مار میں سب سے آگے ہے۔ تمام دوکاندارہر چیز کی قیمت بیس روپے سے زائد وصول کررہے ہیں۔ بلال ٹاؤن کا مرغی فروش سادہ لوح لوگوں کو مردہ مرغیاں دے دیتاہے۔ جبکہ دہی فروش پانی ملا دہی ایک سو بیس روپے کلوفروخت کررہاہے۔ اگر ان دوکانداروں سے زائد نرخوں پر احتجاج کیاجائے تو کہا جاتا ہے کہ جا کر سپلائی یا ایبٹ آباد شہر سے چیز لے آؤ، کیونکہ آنے جانے کا بیس روپے کرایہ بنتاہے۔ وہ ہر چیز کے ساتھ وصول کیاجاتاہے۔ بلال ٹاؤن کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ خوراک کے ذمہ داروں سے تمام دوکانداروں کیخلاف سخت ایکشن لینے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!