واپڈا نے بجلی چوروں کو ریلیف دینے کیلئے تجویز دے دی۔

پیسکو کو اکثریتی فیڈرز پر اربوں کی بجلی چوری کا سامنا گر ڈیا گھروں میں سولر نصب کر کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔
ایک فیڈر تجرباتی طور پر سولر پر منتقل کرنے کا مشورہ اخراجات حکومت برداشت کریگی گھر یا گرڈ میں سولر نصب ہونگے۔
سو فیصد کنڈے والے علاقے ترجیح پچاس فیصد سے کم لائن لاسز والے علاقوں میں اے بی سی کیبل بچھانے کی تجاویز۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے تحت آنے والے 80 سے 100 فیصد بجلی چوری کے علاقوں میں گرڈ سے بجلی منقطع کر کے اجتماعی یا انفرادی سولر نظام نصب کر کے اس سے بل نہ دینے والے صارفین کو بجلی فراہم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ پیسکو انجینئر زایسوسی ایشن کے سربراہ انجینئر محمد ریاض کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں جہاں پر لائن لاسز 80 سے 100 فیصد ہیں اور ان علاقوں میں سالانہ اربوں روپے کی بجلی غائب ہو جاتی ہے ایسے علاقوں میں گرڈ سے بجلی منقطع کر کے گرڈ میں ہی سولر نظام کے ذریعے بجلی دی جائے یا گھروں میں حکومت ان علاقوں میں سولر کی تنصیب کرے اس سے ان علاقوں میں 10 گھنٹے بجلی کی ترسیل سولر سے جاری رہے گی جبکہ رات کے لئے ان کو گرڈ سے کچھ وقت کے لئے بجلی دی جائے یا ان کو بیٹریاں بھی اسی منصوبے کے تحت دیجائیں تا کہ رات کو بھی ان کو بیچلی کی ترسیل جاری رہے اس سے ان علاقوں میں اربوں کے نقصانات بچ جائیں گئے۔

تجویز کے مطابق ان علاقوں میں اربوں روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے جو تسلسل سے جاری ہے جبکہ سولرائزیشن پر اس سے کہیں کم لاگت آئے گی تجویز کے مطابق ان علاقوں کے مشران کو اعتماد میں لے کر ایک فیڈر سے تجرباتی بنیاد پر منصوبہ شروع کیا جا سکتا ہے ان کے مطابق ان علاقوں کو اب 24 گھنٹے میں ایک یا دو گھنٹے بجلی دی جارہی ہے جس کے باوجود اربوں کا نقصان حکومت کو ہورہا ہے 50 فیصد لائن لاسز یا بجلی چوری کے علاقوں کے لئے اے بی سی کیبل بچھانے کی تجویز دی گئی ہے یہ کیبل پچھلی چوری کے خلاف موثر ثابت ہوئی ہے جبکہ مغرلائن لاسز والے شہری علاقوں کو مزید سہولیات دینے وہاں تاریں بدلنے ٹرانسفارمراپ گریڈ کرنے اور تاریں زیر زمین بچھانے کی تجاویز دی گئی ہیں، واضح رہے کہ پیسکو کوگزشتہ برس 90 ارب کے لائن لاسز کا سامنا تھا جن میں سے بیشتر بجلی چوری کی وجہ سے نقصانات تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!