مظہرخان جدون نے انتخابی اننگز کا آغاز کردیا۔ میرارحمت خان میں پہلی کارنرمیٹنگ۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) امیدوار سٹی میئر و پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن مظہر خان جدون نے میرا رحمت خان سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔مظہر خان جدون نے اپنی الیکشن مہم جمعتہ المبارک کے روز میرا رحمت خان کے حجرہ میں عمائدین علاقہ کی مشاورت اور دعاؤں کے بعد شروع کر دی۔میرا رحمت کے بزرگوں اورجوانوں کی کثیر تعداد نے مظہر خان جدون کو کو اپنے مکمل تعاون اور ووٹ کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر میرا رحمت خان کی سیاسی و سماجی شخصیات پیر خان، خان بہادر خان، ازرم خان، الیاس خان، خان افسر خان، ساجد خان، وقاص خان سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اہلیان میرا رحمت خان نے مظہر خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنی پہلی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران مظہر خان جدون کا کہناتھاکہ میں ہمیشہ پی ٹی آئی کا ایک ادنیٰ سا ورکر رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور لوگوں کی خواہش پر سٹی میئر کا الیکشن لڑنے جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!