مسافرکوچ پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پولیس حویلیاں پولیس کی کاروائی رجوعیہ کا رہائشی، سابقہ ریکارڈ ہولڈر کئی سنگین جرائم میں ملوث ریاض خان گرفتار، مقدمہ درج۔ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود کھوکھر میرا انٹرچینج پر کراچی سے مانسہرہ آنے والی مسافر کوچ کے ڈرائیور کے ساتھ تلخ کلامی پر ریاض خان نے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی جس پر کوچ کے اگلا ٹائر برسٹ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس پر ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر حویلیاں پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم ریاض خان ولد مظفر خان سکنہ رجوعیہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈرائیور کی مدعیت میں تھانہ حویلیاں جرم 324/427/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اہلیان علاقہ نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر حویلیاں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!