جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالی حادثے کا شکار۔ ایک جاں بحق متعددزخمی۔

ایبٹ آباد: بیروٹ عباسیاں راولپنڈی سے ڈنہ کچیلی آزاد کشمیر جنازے میں جانے والے خاندان کی گاڑی حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجے میں یعقوب نامی شخص جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا حادثے کا شکارہونے والی گاڑی سیکنڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح عباسیاں موڑ کے قریب تیزبارش اور پھسلن کے باعث ایک کیری گاڑی مظفرآباد کی طرف جاتے ھوئے خوفناک حادثہ کا شکار ھوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی جب کہ گاڑی میں موجود یعقوب نامی شخص موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے اہل علاقہ نے زخمیوں کو فیوچر کئیر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں ہسپتال پہنچایا جب کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے یعقوب کی میت روانہ کر دی گئی۔ بدقسمت خاندان آزاد کشمیر ڈنہ کچیلی میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے میں جانبحق ہونے والے حاجی یعقوب کی نماز جنازہ ملاچھ میں ادا کی گئی جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جب کہ حادثے میں شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس موقع پر مقامی افراد نے لاش کو گاڑی سے نکالا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!