قرآن مجیدبے حرمتی کیس: ملعون عمران کیخلاف دوسری ایف آئی آر درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف انچارج چکر ڈسٹرکٹ جیل کی مدعیت میں زیرِ دفعہ 295B کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد میں کچھ عرصہ قبل تھانہ نواں شہر کی حدود جوگن کے رہائشی عمران نامی شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر اس کے بھائی نے تھانہ نواں شہر میں اس معلون کے خلاف مقدمہ درج کروائی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر کیجیل روانہ کر دیا تھا اسی دوران گزشتہ روز عمران ملعون نے دوبارہ سے تین قرآن پاک شہید کر کے نالے میں پھینک دیے۔

جس پر جیل میں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس مسئلے کو عوامی حلقوں تک پہچا دیا جس کے بعد ایبٹ آباد شہر بھر میں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے گئے یہ ہی نہیں مظاہرین نے جیل کا بھی گھراو کر لیا جس پر ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر کے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل دس رکنی کمپٹی تشکیل دے دی جس پر کمپٹی کی جانب سے مظاہرین کی طرف سے بتائے جانے والے معلون کے خلاف ایف آئی درج کرنے سمیت مطالبات کو انتظامیہ تک پہچایا تو انتظامیہ نے تمام تر مطالبات منظور کرتے ہوئے ملزم معلون عمران کے خلاف گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل چکر کے انچارج عبدالقیوم کی مدعیت میں زیرِ دفعہ 295 B کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار شدہ ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!