مذاق میں گاڑی بھگانا مہنگا پڑ گیا۔ برفباری میں گاڑی سلپ ہوکرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ پانچ زخمی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)گلیات میں برفباری کے بعد لاہور سے نتھیاگلی سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو دوست کے ساتھ مذاق مہنگا پڑھ گیا تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری پانچ نوجوان شدید زخمی ہسپتال منتقل۔ذرائع کے مطابق تین روز قبل ایبٹ آباد میں بارش جبکہ گلیات کے سیاحتی مقامات پر برفباری کے بعد سیر کی عرض سے لاہور کے رہائشی پانچ دوست سلیمان عمر 3 سال،عمیر عمر 25 سال،مبیشر عمر 26 سال،حسن زئی عمر 27 سال جبکہ ایک نامعلوم نوجوان نتھیاگلی آئے ہوئے تھے جو گزشتہ روز نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آ رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم نوجوان گاڑی سے حاجت کے لیے نیچے اترا اسی دوران دوسرے دوستوں نے مذاق سے ویگنار گاڑی بھگا دی گاڑی تیز رفتار ہونے کے باعث دوبئی ہوٹل کے قریب سے گہری کھائی میں جا گری۔اسی دوران گاڑی میں سوار تمام دوستوں نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں دوست شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بگنوتر اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ گاڑی کو گہری کھائی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!