ایبٹ آباد میں جان لیوانشے آئس کے بڑے ڈیلرمحفوظ۔ خاندانوں کے خاندان تباہ ہونے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جان لیوانشے آئس کے بڑے ڈیلرمحفوظ۔ پینے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج جاری۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے اکثریتی شہریوں نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں جان لیوا نشے آئس کی فروخت میں ایبٹ آباد پولیس کے چند اہلکاروں کے علاوہ اہم شخصیات،طلباء طالبات کے مختلف گروہ شامل ہیں۔ جو مالدار خاندانوں کے بچوں کیساتھ دوستیاں لگا کر انہیں، آئس جیسے جان لیوا نشے کا عادی بنا رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران ایبٹ آباد میں آئس کے عادی درجنوں نوجوانوں خودکشیاں بھی کرچکے ہیں۔ جان لیوا نشے آئس کی خریدوفروخت ایک نفع بخش کاروبار بن چکاہے۔

آئس کہاں سے آتی ہے؟ اسے کون لیکر آتاہے؟ اورپھرنوجوان نسل تک یہ پہنچانے والے کون لوگ ہیں؟ ان میں سے چند کردار تو ایبٹ آباد جیل میں بند ہیں۔ تاہم دوسری جانب ایبٹ آباد کے مختلف تھانوں میں آئس کے بڑے ڈیلروں سے پیسے لیکر ان سے آئس لیکر انہیں چھوڑ دیاجاتاہے اور پھر آئس جیسے جان لیوا نشے کے عادی افراد پر، یہ آئس ڈال کر قانون کا پیٹ بھرا جارہاہے۔ جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے مطالبہ کیاہے۔ آئس جیسے جان لیوا نشے کی خریدوفروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کا کھوج لگا کر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایبٹ آباد میں آئس فروخت کرنیوالے تمام گروہوں کیخلاف بلاخوف و خطرکارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!