کورونا وائرس: ضلعی انتظامیہ نے کینٹ بورڈ کے امیدواروں پر جلسے جلوس منعقد کرنے پر پابندی لگادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کورونا وائرس کی پابندیاں شہر میں ہونے والے کینٹ بورڈ الیکشن کی گہما گہمی بھی متاثر ضلعی انتظامیہ نے کینٹ بورڈ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیداروں کو کورونا وائرس کے پیشِ نظر الیکشن کمپین سے روک دیا امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ، ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کینٹ بورڈ الیکشن کی گہما گہمی زور و شور سے جاری ہے اسی دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی جالیوا لہر بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور ملک میں کورونا کیسز میں بھی دن با دن اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر این سی او سی نے ایبٹ آباد سمیت ملک کے 24 بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ،سکولز سمیت جلسے جلوس اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا جس پر عمل درآمد کے لیے کروانے کے لیے میدان میں آ گئی اور شہر میں جاری کینٹ الیکشن کی کمپین اور جلسے جلوسوں پر پابندیاں عائد کر کے تمام امیدواروں کو الیکشن کمپین سے روک دیا جس سے تمام امیدواروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ایک طرف جس سے امیدورار متاثر ہوئے ہیں وہی ووٹرز بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!