قوت گویائی سے محروم نوجوان کو دوبھائیوں نے قتل کردیا۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد:قوت گویائی سے محروم نوجوان کو دوبھائیوں نے قتل کردیا۔ مقدمہ درج۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ حویلیاں کے رہائشی نقاش، آفتاب پسران مختیار نے معمولی توں تکرار پرقوت گویائی سے محروم بابر ولد فضل الٰہی کواٹھائیس نومبرکو آہنی مکوں سے تشدد کرکے شدید زخمی کردیاتھا۔ بابر جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا۔ اس دوران ملزمان نقاش اور آفتاب نے جرگہ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے راضی نامہ بھی کرلیا تھا۔ تاہم ہسپتال میں بابر کی موت کے بعد اسکے بھائی جاوید الٰہی نے تھانہ حویلیاں میں قتل کی دعویداری کردی۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں بھائیوں گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!