نواں شہر‘جواء کھیلنے والے چارجوای گرفتار۔ داؤپر لگی رقم برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نواں شہرمیں جوئے کی محفل پر چھاپہ 04جواری گرفتار داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر فیصل علی شاہ نے گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود ڈھوڈیال میں کرش پلانٹ کے قریب چھاپے کے دوران قمار بازی کرتے ہوئے 4 افراد جن میں کامران ولد خانان سکنہ نواں شہر، خان گل ولد لعل، اعجاز ولد عبدالعزیز، ابرار ولد عبدالحمید سکنہ ڈھوڈیال شامل تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 8ہزار سے زائد کی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے جبکہ ایس ایچ او نواں شہر کی مدعیت میں تھانہ نواں شہر میں 5 جی او کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!