سنگدل شخص نے ہتھوڑے مار مارکراپنی بیوی کو قتل جبکہ تین معصوم بچوں کو کر شدید زخمی کر دیا۔

صفی اللہ سکنہ بٹگرام حال دیکہ جیبی نے گھر میں موجود اپنی بیوی صوفیہ بی بی دو بچیوں اور ایک بیٹے پر ہتھوڑوں سے حملہ کر دیا۔
صوفیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بی جبکہ تینوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم گرفتار۔
ہری پور (وائس آف ہزارہ) سنگ دل باپ نے اپنے تین معصوم بچوں اور بیوی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے زخمی کر دیا، بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی دو بچیوں اور ایک معصوم بچے کو ایوب میڈیکل ہسپتال ایبٹ آباد نقل کر دیا گیا مقتولہ صوفیہ بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، پولیس تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز صفی اللہ سکنہ بلگرام حال بکہ جی نے گھر میں موجود اپنی بیوی صوفیہ بی بی، دو معصوم بچوں اور ایک بیٹے کو کمرے میں بند کر کے ہتھوڑے کے پے در پے وار کر کے صوفیہ بی بی کو قتل جبکہ تین بچوں کو زخمی کر دیا بچوں کے شور شرابا پر مقامی لوگ وہاں پر جمع ہو گئے انھوں نے گھر کا دروازہ کھولا اور فوری طور پر کوٹ نجیب اللہ پولیس کو اطلاع دی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او عارف محمود موقع پر پہنچ گیا مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوٹ نجیب اللہ آر ایچ سی ہسپتال بھیجا اور زخمیوں کو ایبٹ آباد بھیج دیا گیا اور ملزم کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!