گھریلو ملازمہ کے ذریعے گھروں میں چوریاں کرنیوالا گروہ گرفتار۔ لوٹی جانیوالی رقم اور طلائی زیورات برآمد۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چوریوں میں ملوث 1 خواتین سمیت 02 ملزمان گرفتار۔لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم، موبائل و دیگر سامان برآمد۔ہاؤسنگ کالونی میں گھر ملازمہ بن کر طلائی زیورات کرنے اور راجہ آباد میں شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے والے 1 خواتین سمیت 02 افراد گرفتار۔تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود ہاؤسنگ کالونی میں گھر ملازمہ بن کر طلائی زیورات چوری کرنے اور محلہ راجہ آباد میں رات کی اوقات میں فون پر بُلوا کر بیٹھک میں لے جاکر ایک شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے کے مختلف اوقات میں واقعات رونما ہوئے۔ جس سے متعلق مدعیان کی جانب سے چوکی ٹی آئی پی میں 1 لیڈی ملزمہ مسماۃ (ک) زوجہ راشد نعیم سکنہ چینتری حال نور کالونی و دیگر اشخاص کے خلاف تحریری درخواست دی۔ انچارج چوکی ٹی آئی پی محمد صدیق نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے لیڈی ملزمہ کو گرفتار کرکے دوران انٹاروگیشن 6 ساتھیوں کا انکشاف کیا۔ جن میں ملزم بلال ولد محمد اسلم اور منیر ولد جہانگیر سکنہ محلہ راجہ آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر 4 ملزمان کی گرفتار کیلئے مختلف مقامات پر پولیس پارٹیاں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلدہی دیگر ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں پر کے طلائی زیورات 6 عدد انگوٹھیاں و چوڑیاں، 1 جوڑی ٹیپس اور 1 جوڑی کانٹے، مسروقہ رقم مبلغ 13 ہزار 500 روپے، ایک عدد موبائل و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ مدعیان کی تحریری درخواست پر زپر دفعات380 اور 382/342/355/348 کے مقدمات درج رجسٹر کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!