شاہراہ ریشم پختگی: سلہڈ تافوارہ چوک نالہ سکڑ کر تین فٹ کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی زیر نگرانی نکاسی آب نالہ کی تعمیر میں بے قاعدگی،عوام کے ٹیکسوں کا ضیاع متعلقہ افسران بھی دفاتر تک محدود ہیں،سلہڈ سے فوارہ چوک تک سڑک کی تعمیر کے منصوبہ میں سڑک کے کنارے تعمیر نکاسی آب کے نالہ کو بھی تین فٹ سے کم کر کے آدھا کر دیا ہے اور نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کا استعمال کیا جارہا ہے زرائع کے مطابق سبزی منڈی سے ملحقہ سڑک کے کنارے نکاسی آب کا نالہ ناقص میٹیریل کے استعمال سے پہلی بارش کی نظر ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ ٹھیکیدار کی مبینہ محکمہ کی ملی بھگت سے تعمیر میں بے قاعدگی پر عوام سراپا احتجاج ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موقع کا معائنہ کریں ایبٹ آباد میں پہلے ہی نکاسی آب کے نالوں کو کوئی پرسان حال نہیں معمولی بارش پر سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہیں این ایچ اے حکام کی غفلت سے تین فٹ کے نالہ کو سکیڑ دیا گیا ہے اور تعمیر میں کوتاہی سے لاکھوں کا فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!