نوافرادکی بینائی چھیننے والے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے افسران کیخلاف عدالت میں درخواست دائر۔

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں غفلت سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونیوالے 9افراد کی طرف سے مقدمہ اندراج کیلئے عدالت سیشن کورٹ میں 22Aکی درخواست دائر۔ آئندہ تاریخ سماعت 16ستمبر مقرر۔ ڈاکٹرز کی غفلت سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی غفلت سے 9افراد بینائی سے ہوئے جن کی طرف سے تھانہ میرپور اور ڈی پی او دفتر میں درخواستیں دینے کے باوجود مقدمہ کا اندراج نہ ہو سکا اور انہیں کسی بھی طرف سے کوئی انصاف نہیں ملا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار کی سربراہی میں 10رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دیا گیا جس میں نامور قانون دان ظفر اقبال ایڈووکیٹ ٗ کرنل (ر) قیصرو دیگر وکلاء شامل ہیں جنہوں نے مقدمہ اندراج کیلئے 22Aکی درخواست سیشن کورٹ میں جمع کرا دی۔ مقدمہ عنوان اورنگزیب وغیرہ بنام ایس ایچ او میرپور میں سیشن کورٹ نے فریقین کو سمن جاری کرتے ہوئے 16ستمبر کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کر دی۔تمام متاثرین نے وکالت ناموں پر اپنے دستخط کئے اور اس موقع پر کورٹ میں بھی وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!