کوہستان سے قیمتی لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)کوہستان پولیس نے بھاری مقدار میں لکڑسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ٹمبرسمگلراورڈرائیورکوگرفتار کرکے لکڑقبضہ میں کرلی۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل پٹن مطلوب خان ایس ایچ او تھانہ پٹن امجد حسین خان نے دوران گشت و ناکہ بندی نزد RMB چوک پٹن گاڑی مزدا ڈائنانمبری APL-2018 لوڈ شدہ لکڑ جو کیال سے بطرف پٹن آ رہی تھی کو روک کر چیک کیا گیا دوران چیکنگ گاڑی مذکورہ میں کل 28عدد نگ لکڑ جن میں 26نگ از قسم دیار 2عدد نگ از قسم پرش کل 91.4فٹ کو قبضہ میں کرکے ڈرائیور گاڑی محمد نبی ولد سید رحمان سکنہ پٹن اور مالک لکڑ مسمی محمد عامر سکنہ شانگلہ کو گرفتار کرکے برائے مزید کاروائی حوالہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!