تعلیمی بورڈوں میں ڈیپویش افرن کے غیر قانونی براجمان ہونیکا انکشاف۔

ڈیپوٹیشن مدت پوری ہونے کے باوجود گریڈ 16 17 18 اور 19 کے بیشتر افسر عہدے نہیں چھوڑ رہے۔
محکمہ تعلیم بھی شکایات پر متحرک، تعلیمی بورڈوں اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مینوں کو تنبیہ پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈیپوٹیشن مدت مکمل ہونے سے 3 ماہ قبل کیس تیار کر نیکی ہدایت ڈیپوٹیشن افسروں کو فوری طور پر فارغ کرنے کے احکامات۔
پشاور/ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں اور ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور میں ڈیپوٹیشن مدت پوری ہونے کے باوجود بیشتر افسروں کے عہدے نہ چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم بھی شکایات پر ایکشن میں آگیا ہے تعلیمی بورڈوں اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مینوں کو تنبیہ پرینی مراسلہ جاری کر دیا ہے ذرائع کے مطابق پشاور ایبٹ آباؤ بنوں ڈی آئی خان کو ہاٹ مردان ملاکنڈ اور سوات تعلیمی بورڈوں اور ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور میں گریڈ 16 17 18 اور 19 کی پوسٹوں پر ایسے آفیسر ز براجمان ہیں جن کی ڈیپوٹیشن مدت پوری ہو چکی ہے لیکن چیز میز انہیں عہدوں سے فارغ نہیں کر رہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اقدام رولز اور پالیسی کے خلاف ہے اور محکمے کے اعلیٰ حکام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ایسے تمام آفیسر ز جن کی ڈیپوٹیشن مدت پوری ہو چکی ہے انہیں فوری طور پر اپنے محکموں میں واپس بھجوادیا جائے جبکہ آئندہ سے ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین کی مدت پوری ہونے سے تین ماہ قبل ان کا کیس محکمے کو ارسال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!