ایبٹ آبادتھانہ میرپور کے قریب رحمت میڈیکل سٹور کولوٹ لیاگیا۔ بانڈہ نبی میں چوروں کا راج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور پولیس سوئی رہی۔ میرپور تھانے کی ناک کے نیچے سے چور لاکھوں روپے کی نقدی اور ادویات لے کر فرار۔پولیس چور پکڑنے میں مکمل ناکام۔زرائع کے مطابق ماڈل تھانہ میرپور کے قریب رحمت میڈیکل سٹور سے چور تین لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے کی مالیت کی ادویات لے کر فرار ہو گئے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چور چوری کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں تاہم پولیس ابھی تک چوروں کا سراغ لینے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس گشت کم ہونے سے آئے روز میرپور کی حدود میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ڈی ایس پی صابر خان فوٹو سیشن تک محدود ہیں اعلی حکام فوری نوٹس لیں

بانڈہ نبی میں آئے روز چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔
ایبٹ آبادتھانہ میر پور کی حدود بانڈہ نبی میں آئے روز چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہو گیا،سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی عدم تحفظ کا شکار ہے،اہلیان علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ میر پور کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ گئیں ہیں بانڈہ نبی کے عوام بھی چوروں اور ڈکیتوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیئے گئے ہیں اور منشیات فروشوں نے بھی اپنے قدم جما کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے،اہلیان علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی غفلت سے علاقہ کے مکین لٹ رہے ہیں اور چور ڈکیٹ بے خوف لوٹ مار میں مصروف ہیں،انہوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور علاقہ میں پولیس کی گشت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!