کوروناوائرس: ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مزید تعلیمی اداروں اورعلاقوں کو سیل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کرونا وائرس کی تیسری لہر نے سر اُٹھا لیا کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کی شفارشات پر چودہ مقام کو سیل کر کے سمارٹ لاک ڈاوُن کا نفاذ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح ملک بھر سمیت ایبٹ آباد میں جان لیوا کرونا وائرس کے دو جان لیوا سپیلوں نے میں نے تباہی مچا رکھی تھی جس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس جان لیوا وائرس کا نشانہ بنے جس کے بعد حکومت پاکستان نے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے کرونا وائرس پر قابو پا لیا تھا حالات بہتر ہوتے ہی حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ایسے پیز جاری کرتے ہوئے تمام تر کاروبار میں تعلیمی ادارے کھول دیے تھے مگر افسوس عوام کی جانب سے ایک سو بیس پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کرونا وائرس کی تیسری جان لیوا لہر نے ایک بار پھر سر اٹھاتے ہوئے دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ کردیا۔

جس پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد میں عوام کو کرونا وائرس کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے محکمہ صحت کی سفارشات پر گزشتہ روز ایبٹ آباد کے چودہ مقامات جن میں فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد گاؤں بٹالاحویلیاں ہاوس نمبر 433/4 کنج کہیال ایبٹ آباد آئی نور کالونی ایبٹ آباد علامہ اقبال کالونی نواں شہر مندروچھ کلاں نواں شہر جناح ٹاون ہاوس نمبر 123 ایبٹ آباد ہاوس نمبر 242 شملہ ہل شیروان روڈ ایبٹ آباد،گورنمنٹ ہائی سکول چامبر، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 یو بی ایل بلڈنگ برانچ سپلائی ایبٹ آباد دارارقم سکول حویلیاں ہاوس نمبر 37 عزیز بھٹی روڈ حبیب اللہ کالونی ایبٹ آباد کو سات روز کیلئے سیل کر کے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری جان لیوا لہر نے سر اٹھا لیا ہے خدارا عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی جان و مال کا تحفظ کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!