بقایاجات کی عدم ادائیگی: واسا نے پانی کے دو ہزارہ کنکشن کاٹنے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)واسا ایبٹ آباد کا بل نہ ادا کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا حتمی فیصلہ جس میں 2ہزار سے زائد بقایا جات والوں کے پانی کے کنکشن مکمل طور پر کاٹ دیے جائیں گے۔ آپریشن کی نگرانی کیلئے انجینئر واثق منصور کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کے بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ منیجر واٹر سپلائی انجینئر واثق منصور کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں بلنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شامل ہیں۔ مذکورہ ٹیم 2000سے زائد بقایاجات کے نادہندہ صارفین کے گھر گھر جا کر اُن سے موقع پر بل وصول کریں گے بصورت دیگر واٹر سپلائی کنکشن کاٹ دیں گے۔ ترجمان واسا ایبٹ آباد عمرسواتی نے میڈیا کو بتایا کہ یونین کونسل نواں شہرکے صارفین کی طرف واجب الادا 7.9ملین روپے،یونین کونسل ملک پورہ کے صارفین سے 8.2ملین روپے، یونین کونسل سٹی اربن کے صارفین سے3.7ملین روپے جبکہ یونین کونسل کیہال کے صارفین سے 2.5ملین روپے کی وصولی کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ ادارہ اپنی بہترین سروسز کو جاری رکھ سکے۔اُنہوں نے نادہندہ صارفین سے گزارش کرتے ہوئے کہاہے کہ واسا ایبٹ آباد کی ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور بروقت پانی کے بل کے بقایا جات ادا کریں تاکہ کسی مشکل صورتحال اور پریشانی سے بچاجاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!