ڈالر کی خرید و فروخت میں ملوث بڑے ڈیلروں کی فہرستیں تیار۔

آٹا، گھی، سونا، سیمنٹ اور چینی میں کروڑوں روپے کا منافع کمانے والے تاجروں پر بھی ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ۔
کریک ڈاؤن کے پیش نظر کروڑوں روپے کمانے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور زیر زمین چلے گئے۔
ہزارہ بھر سے(وائس آف ہزارہ)چینی، آٹا، گھی، آئل سونا، سیمنٹ اور پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کروڑوں روپے کا منافع کمانے والے تاجروں کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں، ڈالر میں کروڑوں روپے کمانے والے ڈیلرز اور تاجروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہے سریئے، سٹیل، کھاد کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کی علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔ایبٹ آبادسمیت ہزارہ بھر کے لئے ذخیرہ اندوزی، منافع خوری میں کروڑوں روپے کمانے والے عناصر کی علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی جارہی۔ ہیں حکومت اور اداروں کو بدنام کرنے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کی فہرستیں تیاری کے لئے حساس اداروں پر مشتمل علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر آئٹم کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کی علیحدہ علیحدہ طور پر فہرستیں مرتب کی گئی ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے کریک ڈاؤن کے پیش نظر کروڑوں روپے کمانے والے ذخیرہ اندوز اور منافع خور زیر زمین چلے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ بینکوں سے بھی ان ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی تفصیلات حساس اداروں نے حاصل کی ہے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات محکمہ مال سے حاصل کی گئی ہیں۔ گاڑیوں کی تفصیلات محکمہ ایکسائز جبکہ ان کے زیر تعلیم بچوں کی تفصیلات پرائیویٹ سکولوں وغیرہ سے حاصل کی گئی ہیں حکومت اور اداروں کو بدنام کر کے عوام کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی شروع کی جارہی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!