طوفانی بارش: آسمانی بجلی گرنے سے چارافراد،درخت گاڑی پر گرنے سے دوجاں بحق۔

تورغر(وائس آف ہزارہ) تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق۔ذرائع کے مطابق مغرب کے وقت تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوا جس میں آسمان گرج رہا تھا اس وقت تورغر تحصیل جدباء یونین کونسل دوڑ میرا کے علاقے قارون کے مضافات بنج دنگ گٹ اور لمبی سر نامی بانڈہ میں آسمانی بجلی گری بنج دنگ گٹ میں مکان پر گری۔جس میں ایک عورت ایک بچہ اور ایک نوجوان جاں بحق ہوئے اس طرح سامنے والے پہاڑ میں واقع لمبی سرمیں مکان پر آسمانی بجلی گری اس سے ایک جوان شہید ہوئے علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ لاشوں کو نکال لیا یاد رہے کہ پہلے سال بھی اس علاقے میں آسمانی بجلی گری جس میں بہت ہی زیادہ جانی نقصان ہوا تھا حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کریں۔

شوگراں سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے دوسیاح جاں بحق۔دوزخمی۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ)شوگراں سیاحوں کی گاڑی پر درخت گرنے سے دوسیاح جاں بحق۔دوزخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مانسہرہ میں شدید آندھی کے ساتھ ھی موسلادھار بارش ھوئی۔شوگراں کے مقام پر درخت سیاحوں کی پراڈو گاڑی نمبرل444پرآن گرا۔گاڑی میں سواردوسیاح جاں بحق جبکہ دو زخمی ھوگئے۔جاں بحق ھونے والوں میں عزیزولدنامعلوم ساکنہ مری امیر حمزہ ولد عبدالحمیدساکنہ نوشہرہ جبکہ زخمیوں میں عاقب شاہ ولد محمدابراہیم اورحسنین ولد نامعلوم ساکنان نوشہرہ شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ھی مقامی افراد اور ایس ایچ او بالاکوٹ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔زخمیوں اور جاں بحق ھونے والے افراد کو بالاکوٹ ھسپتال پہنچایاگیا۔جہاں سے فسٹ ایڈ کے بعد زخمیوں کوکنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ ریفرکردیاگیا۔جبکہ جاں بحق ہونے والے سیاحوں کی نعشیں رات گئے ان کے وارثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ضلع مانسہرہ میں شدید آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث بجلی کابریک ڈاون ھوگیا۔جبکہ درخت گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں۔مانسہرہ شہر بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔بارش کے باعث مانسہرہ کے روڈ سیلاب کامنظر پیش کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!