بجلی آئی، بجلی گئی۔ ایبٹ آباد میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ واپڈا کی نااہلی شہر بھر میں شہری بجلی آئی بجلی گئی،بجلی کی آنکھ مچولی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایبٹ آباد کے عوام نے احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لیں،گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔بجلی کی ناروا و ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔خواتین بوڑھے اور بچے بلبلا اٹھے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم سو فیصد ریکوری دیتے ہیں اسکے باوجود اتنی طویل لوڈ شیڈنگ ناانصافی ہے۔بجلی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے وہیں پر پانی کا بحران بھی پیدا ہو چکا ہے۔گھروں میں بوڑھے خواتین اور بچے شدید گرمی سے تڑپ اٹھے ہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے اعلی حکام سے بھرپور اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کریں بصورت دیگر عوام نے احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فوارہ چوک کو بند کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!