ملک طاہر اقبال قتل کیس: مفرور ایم پی اے فیصل زمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) ملک طاہر اقبال قتل کیس: مفرور ایم پی اے فیصل زمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ۔ مجرم اشتہاری کی متوقع آمد کی خبر پا کر مجرم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں۔ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان کا ہمراہ لیڈی پولیس اور دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 07 مورخہ2020-09-14 جرم 7ATA /427-420-419-324-302 تھانہ CTD ہزارہ اور مقدمہ علت 277 مورخہ 22-4-22 جرم 223/224 Ppc تھانہ شرقی پشاور میں مطلوب مجرم اشتہاری فیصل زمان ولد عثمان قوم مغل سکنہ غازی کی اپنے گھر متوقع آمد کی خبر پاکر گرفتاری کی غرض سے پولیس پارٹیاں تشکیل دے کر مختلف مقامات، مزکورہ کے گھر، حجرہ واقع محلہ زمینداراں اور ڈیرہ واقع نزد دریا سندھ چھاپہ زنی کی۔

مذکورہ مطلوبہ مجرم کو عدم پایا۔ جبکہ نعیم خان ولد شیر زمان سکنہ تورغر،گل زیب ولد رحیم شاہ سکنہ بیلہ ناڑہ امازئی اور سعد رضا ولد فوجدار سکنہ چمیاری کو متزکرہ مقامات سے پولیس تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری۔

واضح رہے کہ ملک طاہر اقبال قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور گزشتہ سال کیس کا مرکزی ملزم ایم پی اے فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل پشاور سے فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!