کینٹ بورڈ ایبٹ آبادکے عملے نے کے ایف سی کوسیل کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ کینٹ بورڈ کے فوڈ انسپکٹر کی کاروائی محکمہ کی جانب سے بتائی جانے والی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کے ایف سی سیل کر دیا گیا،اس ضمن میں کینٹ بورڈ زرائع نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ کینٹ بورڈ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اپنی حدود میں موجود ہوٹل اور دیگر فوڈ پوائنٹس کو ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ملازمین کی میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت میڈیکل ستاویزات پوری کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔مگر ملک کے نامی گرامی فوڈ پوائنٹ کے ایف سی نے کینٹ بورڈ کے افسران کے ہدایات کو کسی خاطر میں نہ لایا جس پر کینٹ بورڈ کے فوڈ انسپکٹر نے گزشتہ روز دوبارہ چیکنگ کے لیے کے ایف سی پر چھاپا مارا تو بتائے جانے والی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا ہوا تھا جس پر کینٹ بورڈ کے فوڈ انسپکٹر رانا شعیب نے کے ایم سی کو سیل کر دیا اسی طرح دیگر نامی گرامی ہوٹلز کو بھی چیکنگ کے بعد بھاری جرمانے بھی عائد کیے فورڈ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ کے کسی بھی علاقے میں کسی کو بھی لوگوں کی ذندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!