نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے داتا بیکرز کا ملازم ساجد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے داتابیکرز کا ملازم ساجد جاں بحق۔ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گاؤں بسالہ پنڈکرگوخان کا رہائشی ساجد ولد عبدالقیوم داتا بیکرز پر ملازمت کرتاتھا۔ ہفتہ کی صبح سویرے وہ ڈیوٹی پر جانے کیلئے اپنے موٹرسائیکل پرگھر سے نکلا کہ سندوگلی کے مقام پراندھیرے میں نامعلوم گاڑی سے ٹکراگیا۔ حادثے میں ساجد شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی کوٹھیالہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!