زمین تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)جائیداد کی چمک خون سفید ہو گیا۔ راستہ تنازعہ تھانہ بکوٹ کی حدود پٹن کلاں میں زمین تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کر دیا ملزم فرار بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ بکوٹ کی حدود پٹن کلاں کے رہائشی نذیر کے دو بیٹوں نعیم ولد نذیر اور حیدر ولد نذیر کے درمیان مکان کے رستے کا تنازعہ چل رہا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا اور گزشتہ روز دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا جس پر حیدر نے فائرنگ کرکے اپنے سکے بھائی نعیم ولد نذیر کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی بکوٹ پولیس نے مقتول کی بیوہ مسماۃ(ف) کی مدعیت میں زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ بکوٹ کا کہنا تھا انشائاللہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے کا سلسلہ جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!