صفدر زمان قتل کیس: صفدر خان تنولی ایڈوکیٹ کے پشاور ہائیکورٹ میں دلائل۔ سزایافتہ مجرم کو بری کروا لیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدرملک امجد علی مقتول کا دفاع کرنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صفدر زمان قتل کیس: صفدر خان تنولی ایڈوکیٹ کے پشاور ہائیکورٹ میں دلائل۔ سزایافتہ مجرم کو بری کروا لیا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدرملک امجد علی مقتول کا دفاع کرنے میں ناکام۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ جرل کے رہائشی عامر علی ولد محمد رفیق کیخلافتھانہ شیروان کی حدود جرل میں بارہ ستمبر 2018ء کو صفدر زمان سکنہ بچھاہ ثانی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ماڈل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر عامر علی کو 32قید بامشقت اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ ملزم عامر علی نے مشہور قانون دان صفدر خان تنولی ایڈوکیٹ کی معرفت سے اپیل دائر کی۔پشاورہائیکورٹ کے فاضل جج صاحبان نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم عامر علی کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ مدعی مقدمہ کی طرف سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد ملک امجد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!