کورونا وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایک دن میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کورونا وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایک دن میں مزیدچار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس ضمن میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع نے بتایاکہ کورونا وائرس وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 22 ہے جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 5 ہے۔اب تک کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد 140 ہو گئی ہے۔ پیر کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں چار مریض زندگی کی بازی ہارگئے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہزارہ کے عوام سے درخواست ہے کے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!