بکوٹ صابری آبشار کھن کلاں کس تعمیر پن بجلی پروجیکٹ منصوبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر بختونخواہ تحریک انصاف صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے بکوٹ صابری آبشار کھن کلاں کس تعمیر پن بجلی پروجیکٹ منصوبہ سے اہلیان علاقہ کے لئے پن بجلی پاور پروجیکٹ سے قریب کے سیکڑوں گھرانوں میں بجلی کی سہولت میسر آرہی ہے اور اخراجات کی مد میں چار سو روپے ماہواربل کی ادائیگی فی گھر جو علاقے کی کمیٹی کے پاس جمع ہوتے ہیں ماہوار اخرجات کی مد میں خرچ ہوتے ہیں گورنمنٹ کو بل کی صورت میں ادائیگی نہیں کرنی پڑتی بلکل مفت بجلی کی سہولت عمران خان کی حکومت کی طرف سے ساتھ بغیر لوڈ شیڈنگ علاقہ کے لوگ لائٹیں جلاتے ہوئیمطمئن اور خوش ہیں۔اور اس پاور پرجیکٹ پر پچاس لاکھ روپے سے زائد اخراجات آئے ہیں۔اور تین سو گھرانوں کو پن بجلی پاور منصوبے سے بجلی کی سہولت میسر آ رہی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کے کارناموں میں شامل ہے اور گلیات کے علاقوں یونین کونسل نتھیاگلی کی ندی ہرو باگن کیری سرفالی کے سنگم میں بھی دوپن بجلی پاور پروجیکٹ لگانے کے لیے ایک کروڑ بارہ لاکھ کی گرانٹ منظوری کی حکومت وقت نے پالیسی تیار کی ہوئی ہے۔ دیگر پن بجلی پاور پرجیکٹ فیز ٹو میں کام شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک نہ ہوسکا؟ وزیراعظم عمران خان کی سوچ کم خرچ اور زیادہ سہولتوں پر عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!