اوور سیز کی جائیدادوں پر قبضہ فاسٹ ٹریک کورٹ کی منظوری۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کے معاملے سے نمٹنے کیلئے کابینہ کی قانون سازی کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کی منظوری دیدی۔ حکام کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیولنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔ دستاویزات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے حج کی تقرری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹ مقدمات کا فیصلہ 120 روز میں کرنے کی پابند ہوں گی۔ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بطور پائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی جبکہ صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدعملدرآمد شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!