سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران تودہ گرنے سے ایک مزدوردب کر جابحق دو شدید زخمی۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود چہان میں سڑک کے تعمیراتی کام کے دوران تودہ گرنے سے ایک مزدوردب کر جابحق دو شدید زخمی پولیس اوردیگر اداروں کی کاروائی زخمیوں کونکال کر ہسبتال منتقل کردیاجبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی نعش ہسبتال منتقلی کیبعد ورثاہ کے حوالے اس ضمن میں مقامی زرائع نیصحافیوں کوبتایاکہ گزشتہ روز تھانہ بگنوتر کی حدودچہان کے قریب سڑک کی پختگی کاکام جاری تھاکہ اسی دوران مٹی کا تودا آگرا جسکی زدمیں آکرایک مزدوراقبال ولدشریف جان کی بازی ہارگیاجبکہ علی اوربشارت نامی مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اوردیگرادارے موقع پرپہنچ گئے تودے کے نیچے دبے ہوئے مزدوروں کونکال کرہسبتال منتقل کردیا۔ہسبتال زرائع کیمطابق ایک مزدورکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے مزدور کی نعش ورثاہ کے حوالے کردی گئی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!