کورونا وائرس سے ایبٹ آباد میں ایک ہی روز دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔ مرنیوالوں کی تعدادچھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد66ہوگئی۔

ایبٹ آباد: کورونا وائرس سے ایبٹ آباد میں ایک ہی روز دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔ مرنیوالوں کی تعدادچھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد66ہوگئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ محکمہ صحت کا ٹیکنیشن گل وسیم جوکہ کورونا وائرس سے متاثرہونے کے باعث ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔ جمعرات کے روز خالق حقیقی سے جاملا۔ گل وسیم جن کا تعلق آبائی تعلق حویلیاں کے نواحی گاؤں رجوعیہ سے بتایاجاتاہے۔ تاہم وہ گاؤں بانڈی عطائی خان میں رہائش پذیر تھے۔ گل وسیم کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ دمہ کے مریض بھی تھے۔ گل وسیم کی نمازجنازہ بانڈی عطائی خان میں ادا کی گئی۔ جس میں ان کے بیٹے اور چند رشتہ داروں کے علاوہ محکمہ صحت اور پولیس کے ملازمین نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد گل وسیم کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیاگیا اور انہیں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔

گلیات کے گاؤں بٹنگی، گھوڑاگلی، نگری ٹوٹیال کا رہائشی اٹھارہ سالہ احتشام جوکہ کورونا وائرس کا مشتبہ مریض بتایاجاتاہے۔ اور وہ راولپنڈی کی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ جمعرات کے روز احتشام بھی خالق حقیقی سے جاملا۔ جس کی تدفین بھی آبادئی گاؤں میں کردی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 29اپریل تک ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 580مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 409 کے ٹیسٹ منفی آئے۔ 102کے ٹیسٹ ابھی آناباقی ہیں۔ جبکہ ان ٹیسٹوں میں سے 66افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے چھ کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ جبکہ 19مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!