ایچ آر اے کی بھتہ خوری: منڈیاں میں نجی لیبارٹریوں میں مرد، خواتین کے ٹیسٹ کرنے میں مصروف۔ شہری سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) منڈیاں لیبارٹریز نجی کلینکس میں نان کوالیفائیڈ سٹاف خواتین کے لیے میل سٹاف ای سی جی ٹیسٹ کے لیے بلڈ اور انجکشن میل لگاتے ہیں محکمہ ہیلتھ کی نیند نہ پوری ہوسکی عوام کی عزتوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری ایبٹ آباد بھر میں ایک سو سے زائد کلینکس نان رجسٹرڈ ہیں ایچ آر اے کی بھتہ وصولی کا انکشاف تمام نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں فی میل ٹیکنیشن اور سٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے تمام تر کلینکس لیب کی رجسٹریشن چیک کی جائے عوام کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق نجی کلینکس لیبارٹریز ہسپتالوں میں خواتین کے لیے میل سٹاف تعینات ہے کالج روڈ منڈیاں شفیق پلازہ اعوان پلازہ کمپلکس کے قریبی نجی کلینکس لیبارٹریز عوام کی عزتوں سے کھیلنے لگے ای سی جی ایکو بھی مرد حضرات کرنے لگے۔خواتین کے لیے فی میل ٹیکنیشن کی تعیناتی ہر نجی کلینکس لیب میں لازم بنائی جائے اور ایچ آر اے جیسے ناایل ادارے کو ختم کیا جائے ایبٹ آباد بھر میں ایک سو سے زائد نان رجسٹرڈ کلینکس اور لیب چل رہی ہیں زرائع کے مطابق ایچ آر اے کے نااہل آفیسرز بھتہ وصولی تک محدود ہیں درجنوں لیب کی رپورٹس غلط ہوتی ہیں صفائی کا کوئی معیار نہیں فی میل ٹیکنیشن کی تعیناتی نہیں لوگوں کی عزتوں سے کھیلا جارہا ہے مگر افسران آفس تک محدود چیک اینڈ بیلنس نہیں عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں اور کلینکس کا قبلہ درست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!