ایبٹ آبادکینٹ کے مکین فوگ سپرے سے محروم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ کے مکین فوگ سپرے سے محروم۔ برائے نام سپرے کرکے خانہ پری کی جانے لگی۔ اس ضمن میں جاویدشہیدروڈ،جناح آباد، منڈیاں، حبیب اللہ کالونی، کاغان کالونی، سرسیّدکالونی، کاکول، میرپور، بلال ٹاؤن، کاکول روڈ، حسن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے بتایاکہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ میں فوگ سپرے کیلئے دوگاڑیاں کام کررہی ہیں۔ لیکن یہ گاڑیاں نے آج تک کینٹ کے کسی بھی علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی فوگ سپرے نہیں کیا۔ جبکہ فوگ سپرے کیلئے ملنے والا سامان یہ لوگ ملی بھگت سے فروخت کرکے ہڑپ کرتے چلے آرہے ہیں۔ جبکہ شام کے وقت مانسہرہ روڈ پر ایک گاڑی فوجی علاقوں میں برائے نام فوگ سپرے کرکے چلی جاتی ہے۔کینٹ کے مکینوں نے ایگزیکٹو آفیسر سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!