شاہزمان کالونی میں ایک کروڑ روپے کی چوری کرنیوالا افغان شہری سیّد ذاکرالدین گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شاہزمان کالونی میں ایک کروڑ روپے کی چوری کرنیوالا افغان شہری سیّد ذاکرالدین گرفتار۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ماہ قبل بارہ اور تیرہ فروری کی شب تسلیم خان ولد زرداد خان سکنہ بٹگرام حال شاہزمان کالونی کے گھر سے 34 تولے سونا، 782 امریکی ڈالرز، دس ہزار تھائی باٹ، 45 لاکھ پاکستانی کرنسی، لیپ ٹاپ، پستول، قیمتی گھڑی سمیت دیگر قیمتی گھریلو سازو سامان، جس کی رقم سمیت کل مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔چوری کئے۔
جس پر ملزم سید خان جان ولد سید ذاکرالدین قوم افغان سکنہ افغانستان حال ملکپورہ کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف، تھانہ میرپور میں زیر دفعہ 380 پی پی سی، مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے دوران پولیس نے دن رات محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے تمام مال مسروقہکو برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!