ہزارہ کے پولیس افسران کی تقرریوں کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔

ڈی ایس پیز کو قائمقام ایس پیز اور انسپکٹر ز کو قائمقام ڈی ایس پیز تعینات کر دیا گیا، آصف گوہر ہر پور میں تعینات حافظ جانس قائمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ مانسہرہ، سردار جہانگیر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بن گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آئی جی پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پالیسی کے تحت ترقی پانیوالے افسران کی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی تقرریوں کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔ڈی ایس پیز کو قائمقام ایس پیز اور انسپکٹرز کو قائمقام ڈی ایس پیز تعینات کر دیا گیا آصف گوہر کو قائمقام ایس پی شعبہ تفتیش ضلع ہریپور ایس پی شعبہ تفتیش مانسہرہ حافظ جانس کو بطور قا ئمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی شعبہ تفتیش کوہستان سردار جہانگیر کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی بھیج دیا گیا آئی جی پولیس نے محکمہ پولیس میں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے افسران کی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق ان کی تقرریاں تبادلے کر دیئے ہیں جس کے مطابق ایس ایس پی آصف گوہر کو گریڈ 17 میں قائمقام ایس پی شعبہ تفتیش ضلع ہریپور، ایس پی شعبہ تفتیش ضلع مانسہرہ حافظ جانس کو قائمقام ڈی ایس پی پیشل برانچ، ایس پی شعبہ تفتیش کو ہستان سردار جہانگیر کو قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی صدر ہر پور افتخاراحمد کو قائمقام ڈی ایس پی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہریپور فداحسین کو قائمقام ڈی ایس پی محمد اور نگزیب ڈی ایس پی بٹ گرام کو قائمقام ڈی ایس پی لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!