الیاس صراف آئس سمیت گرفتار۔مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حاجی محمد یونس صراف کا بیٹا الیاس صراف آئس سمیت گرفتار۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کو مخبر خاص نے اطلاع دی ہے کہ یونس صراف کا بیٹا الیاس صراف جو عرصہ دراز سے منشیات اور آئس کا کام کرتا ہے جو ایبٹ آباد ٹانچی چوک ڈگی محلہ اور دیگر جہگوں میں نوجوان نسل میں منشیات اور آئس فروخت کرتا ہے۔گزشتہ روز ایبٹ آباد بازار میں بھاری منشیات لے کر کسی پر فروخت کرنے جارہا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی تنویر خان نے اے ایس آئی راجہ فاروق ہمراہ بازار میں ناکہ بند لگا کر منشیات فروش الیاس سے ایک سو گیارہ گرام آئس برآمد کرکے علت نمبر 157 میں زیر دفعہ 11B/CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!