بہبود آبادی ایبٹ آباد کے دفتر سے چودہ لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کرلی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ بہبود آبادی کے دفتر سے 13 کاٹن میڈیسن کے چوری ہونے کا انکشاف لاکھوں کی ادویات چوری کرلی گئیں۔محکمانہ انکوائیری شروع زارئع کے مطابق ٹھنڈا چوہا میں واقعہ محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفس سے میڈیسن کے 13 کاٹن چوری کر لئے گئے۔زارئع کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر نے انکوائیری کا آغاز کر دیا لاکھوں کی مالیت کی سرکاری ادویات کی چوری سے ضلعی بہبود آبادی کے دفتر میں کھلبلی مچ گئی ھے۔

چوری کی واردات تعطیلات 25/ 26/ 27 کے دوران ہوئی۔ذارئع کے مطابق 14سے 15 لاکھ کی ادویات چرائی گئی زارئع نے بتایا نو تعینات ڈسٹرکٹ آفیسر نے مقامی تھانے نواں شہر میں رپورٹ درج کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ڈی ایچ اؤ آفس سے سرکاری ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث ملزمان بے نقاب ہوئے تھے جو حکام کے لئے بھی ایک لمحہ فکریہ ھے بہبود ے آبادی دفتر میں چوری میں ملوث ملزمان کا انکوائیری کے بعد پتہ چلے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!