آوارہ اورغیرمقامی لوگوں کے داخلے پر پابندی۔کامرس کالج گراؤنڈ میں داخلے کیلئے پاس جاری کرنے کافیصلہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آوارہ اورغیرمقامی لوگوں کے داخلے پر پابندی۔کامرس کالج گراؤنڈ میں داخلے کیلئے پاس جاری کرنے کافیصلہ۔ اس ضمن میں جناح آبا دویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی نے بتایاکہ کامرس کالج گراؤنڈ جناح آباد علاقے کا اکلوتا گراؤنڈ ہے۔ اس گراؤنڈ میں بچوں کے کھیلنے کے اوقات میں آوارہ قسم کے لوگ آکربیٹھ جاتے ہیں۔ جوبچوں کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔جبکہ واک وغیرہ کرنے والی باپردہ خواتین کیلئے اس گراؤنڈ میں چہل قدمی کرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر گورنمنٹ کامرس کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے پرنسپل عارف زاہد سے ملاقات کی گئی اور انہیں ان مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ کے دوران طے پایاکہ کامرس کالج گراؤنڈ میں جناح آباد، لوئرجناح آباد، حبیب اللہ کالونی اور جاوید شہید روڈ کے بچوں کو کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ گراؤنڈ میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے کو روکنے کیلئے خصوصی پاس جاری کئے جائینگے۔ اور یہ پاس جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر سے جاری کئے جائینگے۔ مقامی بچے اپنے شناختی کارڈ یا والد کے شناختی کارڈ کے ذریعے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔اگلے ہفتہ سے گراؤنڈ کو غیرضروری لوگوں کیلئے بند کردیاجائے گا۔اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ میٹنگ کے دوران یہ بھی طے پایاکہ گراؤنڈ کے اندر واکنگ ٹریک، چناروں کے درخت اور بیٹھنے کیلئے کرسیاں وغیرہ بھی نصب کی جائینگی۔کامرس کالج گراؤنڈ کے گیٹ پر سیکورٹی گارڈ بھی متعین کئے جائینگے۔ گراؤنڈ کے معاملات دیکھنے کیلئے ممبر کینٹ بورڈ واجد خان، حاجی براہ خان، جان محمد بنگش، پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!