حویلیاں کے نامی گرامی منشیات فروشوں کو مال سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد:حویلیاں پولیس کی کامیاب کاروائی 04بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد 07کلو 392گرام چرس، 02کلو 390گرام ہیروئن، 02عدد پستول، 01رپیٹر، 01رائفل8ایم ایم، 42عدد کارتوس برآمد
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر سے بھاری مقدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔

اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین کی زیرنگرانی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے افسر مہتمم تھانہ حویلیاں سب انسپکٹر سردار طاہر سلیم نے گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی حدود محلہ قصاب میں ایک بڑی کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ 04ملزمان شاہد شاہ، شہباز شاہ، زبیر شاہ والد سجاد شاہ کو گرفتار کر کے تھانہ حویلیاں میں امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

دوران چھاپہ ملزمان کے گھر کے میں خفیہ خانوں سے 07کلو 392گرام چرس، 02کلو 390گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ خانہ تلاشی کے دوران 02عدد پستول، 01رپیٹر، 01رائفل 8ایم ایم، 42عدد کارتوس بھی قبضہ پولیس کیے گئے۔ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر نے حویلیاں پولیس کو منشیات فروشوں کے کامیاب کاروائی پر سراہتے ہوئے دیگر پولیس افسران کو بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!