سوئی گیس استعمال کرنے کے حوالے سے نئی ترتیب جاری۔

2 ہزار سے بڑھ کر 3500 روپے، 1 ایم ایم بی ٹی یو پر قیمت بڑھ کر 4 ہزار ہو جائیگی
لاہور(وائس آف ہزارہ) ماہانہ 1 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والوں کے لئے گیس سب سے زیادہ مہنگی ہوگی۔ دستاویز کے مطابق 1 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گیس قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 3500 جبکہ 1 ایم ایم بی ٹی یوگیس سے زائد استعمال کرنے پر قیمت 3100 سے بڑھ کر 4 ہزار ہو جائے گی۔ ماہانہ 0.6 کلو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کابل 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 1ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 400 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے ہو جائے گا۔ دستاویز کے مطابق ماہانہ 1.5 میکلو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 600 سے بڑھ کر 1200 روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 2 ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کابل 800 سے بڑھ کر 1600 روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 3 ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 1100 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 4 ہیکٹو میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کابل 2 ہزار سے بڑھ کر 3500 روپے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!