بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔سسر سے بہو کو زبردستی طلاق دلوانے کی ایماء پر پانچ لاکھ وصول۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) یونین کونسل دلولہ کے گاوں سرلہ میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی۔سسر سے بہو کو زبردستی طلاق دلوانے کی ایماء پر پانچ لاکھ وصول کرکے متاثرہ افراد کی زندگی اجیرن کرتے ہوئے گاوں بدر ہونے پر مجبور کردیا۔متاثرہ باپ بیٹا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پر ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او مانسہرہ کو تحریری درخواست دیدی ہے۔اس سلسلہ میں عبدالرشید نے اپنے بیٹے سہیل کے ہمراہ ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی طلاق لینے کے لیے پانچ لاکھ وصول کرنے والے جرگہ سے انصاف نہیں مل رہا اب جان سے مارنے کے درپے ہیں۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹے سے زبردستی اسکی بیوی کو مبینہ طلاق دلوانے کے لیے گاؤں کے بااثر افراد نے ہمراہ پچاس کے قریب لوگوں کا جرگہ منعقد کیا۔ جس میں مجھے لے جایا گیا اور جرگہ نے فیصلہ کیا کہ تم اپنے بیٹے سہیل احمد کی بیوی کو طلاق دلواؤ۔ میں نے کہا کہ میں کس طرح بیٹے کی جگہ اسکی بیوی کو طلاق دوں؟تو جرگہ نے زبردستی کرتے ہوئے کہا کہ تم پانچ لاکھ روپیہ جرمانہ ادا کرو اگر ایسا نہ کر سکے۔ تو لکھ کر دو تم اپنی بھی بیوی کو طلاق دو گے۔

عبدالرشید نے کہا کہ میں نے جرگہ کے خوف پر لکھ کر دیا اور پھر جرگہ کہ متعین کردہ وقت پر بطور جرمانہ پانچ لاکھ نقد ادا کیے۔ جسکی ویڈیو بھی ان جرگہ والوں نے بنائی مگر اسکے باوجود جرگہ کا اصرار ہے کہ سہیل احمد کی طلاق ہوگئی ہے۔ حالانکہ اس کابیٹا بیوی کو طلاق نہیں دے رہا اور نہ ہی اس کی بیوی علیحدگی چاہتی ہے۔ اسکے باوجود یہ جرگہ میری بہو کی زبردستی دوسری شادی کروا رہا ھے۔ سہیل احمد نے کہا کہ اس نکاح پر نکاح اور میری بیوی چھینے کے لئے میرے والد سے سادہ کاغذ پر تحریر لکھوانے اور زبردستی پانچ لاکھ وصول کرنے اور ویڈیو بنانے کے بعد ان کے گھر پر آکر فائرنگ کرکے مارنے کی کوشش کی گئی۔ جس کے بعدوہ گاؤں سے جان بچانے کے لیے دربدر ہیں۔اس کیس پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ ضلع مانسہرہ میں بھی جرگہ کیا گیا اور بالاکوٹ کے عالم دین کو بلوایا گیا جنھوں نے کہا کہ اس طرح طلاق نہیں ہوتی پھر بھی جرگہ ہمیں مارنے کے چکر میں ہے۔ سہیل احمد اور اسکے والد نے کہا کہ جرگہ گاؤں کے بااثر لوگوں کا ہے۔ ہم غریب ہیں ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی۔ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!