مشہورمنشیات فروش وقاص عرف کاشی تین کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار۔

تناول(وائس آف ہزارہ)پولیس چوکی کوٹھیالہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری چوکی کی حدود کنڈ کوٹھیالہ میں ایک اور کاروائی کے نتیجے میں منشیات فروش کوگرفتارکرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل اور ایس ایچ او شیروان شہریار خان کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری اسی سلسلہ میں حدود چوکی کوٹھیالہ میں کاروائی کے دوران منشیات فروش وقاص عرف کاشی کو 3058 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ شیروان میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا یاد رہے کے چند دن قبل بھی منشیات فروش کو بھاری کھیپ کیساتھ گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا تھاانچارج چوکی کوٹھیالہ ملک شکیل اور ایس ایچ او شیروان شہریار خان کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!