چھ ہزار جعل سازی سے بنانیوالے افغانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنیکا عمل شروع۔

چھ ہزار جعل سازی سے بنانیوالے افغانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنیکا عمل شروع۔
صوبائی محکموں اور وفاقی محکموں کے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)افغان مہاجرین کو شناختی کارڈ بنانے کے معاونت کارسرکاری ملازمین، بلدیاتی نمائندوں کیخلاف بھی کاروائی کا فیصلہ۔ بلدیاتی نمائندوں کو معطل یا نا اہل کر دیا جائیگا چھ ہزار جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین ان شناختی کارڈز کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چھ ہزار سے زائد مشکوک کارڈوں کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔ صوبے بھر میں مشکوک شناختی کا روڈوں کی تحقیقات تیز کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں پہلے سے ہی تشکیل کردہ کمیٹیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستانی فیملی ٹری کا حصہ بنانے والے نادرا کے عملے کیخلاف کاروائی کیساتھ ان کے معاونت کاروں مختلف صوبائی محکموں اور وفاقی محکموں کے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ان ملازمین کو برطرفی آرڈنینس کے تحت بر طرف کر دیا جائیگا۔ جبکہ معاونت کار بلدیاتی نمائندوں کو معطل اور نا اہل کر دیا جائیگا۔ صوبے بھر میں افغان مہاجرین نجعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!