ایبٹ آباد:ٹیوشن کیلئے جانیوالی طالبہ کیساتھ جنسی زیادت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔

قلندرآباد(وائس آف ہزارہ) ٹیوشن کیلئے جانیوالی طالبہ کیساتھ جنسی زیادت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی لڑکی ٹیوشن پڑھنے کیلئے جا رہی تھی کہ ملزمان (ت ولد ج اور (ز ولد الف)ساکنہ ریاں دا میرا نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراسے زبردستی اٹھا کر قریبی برساتی نالے میں لے گئے۔ دونوں ملزمان نے لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل خان نیزیر دفعہ 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دو گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔مذکورہ ملزمان سابقہ چھتیاں کے رہائشی ہیں اور اس ضمن میں تمام طبی شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!