تجاوزات کے خلاف برائے نام آپریشن ختم ہوتے ہی ایبٹ آباد کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تجاوزات کے خلاف برائے نام آپریشن ختم ہوتے ہی ایبٹ آباد کے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئیں۔بازار سکڑنے لگے،پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے جگہ کم ہو گئی ہے جبکہ بازار میں آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق تجاوزات اور سرکاری اراضی پرقبضے کے خلاف آپریشن پانچ دن پہلے شروع ہوا تھااورآپریشن کے دوران سڑکوں کے دونوں اطراف میں لگے عارضی ٹھیلے اور پختہ دکانیں جو کہ اراضی پر قائم تھیں ان کوختم کر دیئے گئے۔بازاروں میں ٹھیلے ختم کئے گئے اور جن بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے عارضی ٹھیلے لگا رکھے تھے ان کو بھی انتظامیہ نے آپریشن کر کے ختم کروا دیا تھا لیکن جس جگہ انتظامیہ نے آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کیا وہاں دوبارہ سے لوگوں نے عارضی ٹھیلے اور تجاوزات قائم کر لی ہیں،سڑک کنارے دوبارہ سے ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا لئے گئے ہیں۔فوارہ چوک،مین بازار،سبزی منڈی سمیت اندرون بازار میں دکانوں کے سامنے دوبارہ سے ٹھیلے لگ گئے ہیں اوران پر سبزی،دالیں،مرچ مصالحہ جات سمیت کئی اشیا فروخت کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بازار میں سے موٹر سائیکل تو دور کی بات پیدل گزرنے والوں کے لیے بھی راستہ نہیں رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے لیکن لوگوں نے دوبارہ سے دکانوں کے سامنے سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کر لی ہیں۔بازار میں راستے اس قدرسکڑ چکے ہیں کہ پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔ٹی ایم او ایبٹ آبااور انتظامیہ ان تجاوزات کے خلاف دوبارہ ایکشن لے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!