ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے جرائم پیشہ عناصر کی بینڈ بجادی۔ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر آگئے۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان نے جرائم پیشہ عناصر کی بینڈ بجادی۔ ہزارہ بھر میں پہلے نمبر پر آگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سجاد خان کی سربراء میں لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔فراڈ دھوکہ دہی اور ڈرا دھمکا کرپلاٹ پر قبضہ کرنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، اپرچنء کے رہائشی 2 بھاء خالد اور بشیر ولد سیدگل گرفتار۔ غریب اور مظلوم عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ضلع میں غریب عوام کی زمینوں /پلاٹوں /گھروں پر زبردستی قبضہ کرنے اور فراڈ دھوکہ دہی سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والیافراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان ہزارہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زبردست کارروائیوں میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ بہادر آفیسر کی وجہ سے نہ صرف پولیس کے جوانوں کا مورال بلند ہواہے۔ بلکہ جرائم پیشہ عناصر بھی زیر زمین چلے گئے ہیں۔ ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان منشیات فروشوں او رجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کو انعام سے بھی نوازتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس کے جوان کسی خوف و خطرے کے بغیر کارروائیاں کرتے ہیں۔

باء بوگال کے رہائشی محمد ارشاد ولد محمد اسحاق نے ایک تحریری درخواست ڈی پی او مانسہرہ کو دی کہ محمد بشیر، غلام مصطفی، محمد صدیق، محمد خالد اور محمد صادق نے محلہ چنء میں واقع اس کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرکے پلاٹ کے درمیان میں دیوار لگادی ہے اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔اور اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر پلاٹ کواپنی ملکیت ظاہرکررہے ہیں۔

ڈی پی او مانسہرہ سجاد خان کی ہدایات پر تھانہ سٹی میں فراڈ دھوکہ دہی، ڈرانے دھمکانے اور زمین پر زبردستی قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دوبھائیوں خالد اور بشیر ولد سیدگل سکنہ اپرچنئی کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!